17 ستمبر ، 2013
کاراکس…وینزویلا کے صدرنکولس ماڈورو اپنے ساتھیوں کے ہمراہ سڑک پر سائیکل چلاتے ہوئے گر پڑے۔دارالحکومت کاراکس میں صدر نکولس ماڈورو اپنے ساتھیوں کے ساتھ ایک سیاسی تقریب میں سائیکل پرجارہے تھے۔سائیکل چلاتے ہوئے کاراکس کے میئرسے باتیں کرنے کی وجہ سے ان کا دھیان بٹا اوروہ ایک ساتھی کی سائیکل سے ٹکراکرگرگئے۔صدر کے ساتھ مزید کچھ لوگوں کی سائیکلیں بھی ٹکراگئیں اوروہ زمین پر گرپڑے۔تاہم خوش قسمتی سے کسی کو کوئی چوٹ نہیں لگی اورسب ہنستے ہوئے دوبارہ منزل کی جانب روانہ ہوگئے۔