05 جنوری ، 2012
اسلام آباد . . . . . سابق بھارتی وزیر مملکت خارجہ امور اور رکن پارلیمنٹ ڈاکٹر ششی تھرور نے کہا ہے کہ بھارتی حکومت تجارتی اور ویزا پالیسی میں تبدیلی کر رہی ہے ۔ اسلام آباد میں پاکستان اوربھارت تعاون یا جھگڑا کے موضوع پر پالیسی مباحثے میں انہوں نے کہا کہ دنیا کو آج توانائی، ماحولیات، دہشت گردی اورغیر جمہوری اقدار جیسے مسائل کاسامنا ہے،،ششی تھرور کا کہنا تھا کہ پاکستان ، افغانستان اور بھارت کے درمیان تجارت ہونی چاہیے۔ افغانستان میں امن خطے کے مفاد میں ہے۔ سابق بھارتی وزیرمملکت خارجہ امور نے کہا کہ وہ پرامن اور مضبوط پاکستان چاہتے ہیں۔