پاکستان
20 جنوری ، 2012

کراچی: پٹیل پاڑہ کے قریب مسلح افراد نے منی بس لوٹ لی

کراچی … کراچی میں پٹیل پاڑہ کے قریب نامعلوم مسلح افراد نے منی بس میں گھس کر مسافروں کو لوٹ کر با آسانی فرار ہو گئے ،مسافروں کے مطابق نیاز کوچ سرجانی سے مسافروں کو لے کر گرومندر کی جانب جا رہی تھی کہ پٹیل پاڑہ کے قریب دو نامعلوم مسلح افراد بس میں چھڑ گئے اور خواتین سمیت تمام مسافروں سے اسلحے کے زور پر موبائل فون نقدی اور دیگر قیمتی اشیاء لوٹ لی اور با آسانی فرار ہو گئے۔ جس پر تمام مسافروں نے تھانہ جمشید کواٹر میں اپنی رپورٹ درج کروائی۔ رات کے اوقات میں اس سے قبل بھی متعدد مسافر بسیں اسی مقام پر لوٹ چکی ہیں۔

مزید خبریں :