پاکستان
17 ستمبر ، 2013

لاہور میں القاعدہ سے تعلق کے شبے میں 3 افراد گرفتار

لاہور میں القاعدہ سے تعلق کے شبے میں 3 افراد گرفتار

لاہور…پنجاب یونیورسٹی اورٹاوٴن شپ سے القاعدہ سے تعلق کے شبے میں تین افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔ذرائع کے مطابق پنجاب یونیورسٹی کی رہائشی کالونی میں حساس ادارے کے اہلکاروں نے چھاپہ مارا اورالقاعدہ سے تعلق کے شبے میں شہزاد نامی نوجوان کو گرفتارکرکے نامعلوم مقام پرمنتقل کردیاہے۔ شہزاد سائنس کالج لاہور کا طالب علم ہے جبکہ اس کے والد پنجاب یونیورسٹی میں ملازم ہیں۔۔ حساس اداروں کواطلاعات ملی تھیں کہ شہزاد بم بنانے کا ماسٹر ہے اور القاعدہ کے لیے کام کرتاہے۔ادھرٹاوٴن شپ میں قانون نافذ کرنے والے ادارے نے مبینہ طورپر پنجاب میں طالبان و القاعدہ نیٹ ورک چلانے والے ایک ریٹائرڈمیجرڈاکٹر کواے بلاک کی ایک مسجدکے سامنے سے حراست میں لے لیا۔ ذرائع کے مطابق چند روز قبل ڈاکٹرکے بیٹے کو گرفتارکیاگیا تھا۔تحقیقات سے پتاچلاہے کہ ڈاکٹرکے پاس مشکوک لوگوں کاآناجاناتھا۔دونو ں باپ بیٹا طالبان کے لیے لاہور میں فنڈ ریزنگ کرتے تھے۔دہشت گردوں کی مدد کے علاوہ انھیں لاجسٹک سپورٹ بھی فراہم کرتے تھے۔

مزید خبریں :