پاکستان
17 ستمبر ، 2013

پشاور : بجلی کی 8تا12گھنٹے کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ جاری

پشاور : بجلی کی 8تا12گھنٹے کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ جاری

پشاور…پشاور شہر اور مضافاتی علاقوں میں بجلی کی طویل اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے۔ شہریوں کو بجلی کی طویل بندش سے معمولات زندگی متاثر ہونے کی شکایت ہے۔ پشاور کے مختلف علاقوں میں 8سے 12گھنٹوں تک بجلی بند رہتی ہے۔ باڑہ روڈ، گلبرگ، صدر بازار دیہی علاقے چمکنی، پشتہ خرہ، متنی اور بڈھ بیرلوڈشیڈنگ سے زیادہ متاثر ہیں۔ پشاور الیکٹرک سپلائی کمپنی کے ترجمان شوکت افضل کے مطابق صوبے کو تقریباً 770میگا واٹ بجلی کی کمی کاسامنا ہے۔ تاہم بجلی صرف ان علاقوں میں بند کی جاتی ہے جہاں بجلی چوری ہورہی ہے۔

مزید خبریں :