17 ستمبر ، 2013
اسلام آباد…اسلام آباد میں ٹریفک کی روانی کو بہتر بنانے کے لییفری لین کا نظریہ متعارف کرایا گیا ہے، اس سے لوگوں کے لیے آسانی پیدا ہوئی ہے یا روانی مزید متاثر ہو گئی ہے۔اسلام آباد ٹریفک پولیس نے وفاقی دارالحکومت میں فاسٹ لین یا انتہائی دائیں لین کو جگہ جگہ رکاوٹیں کھڑی کر کے فری لین کے طور پر متعارف کرایا ہے۔اوور ٹیکنگ کے لیے کچھ جگہ خالی چھوڑی گئی ہے لیکن رکاوٹ آتے ہی گاڑیاں اچانک واپس دوسری لین میں آتی ہیں تو حادثے کے خطرات بڑھ جاتے ہیں۔لوگوں کا کہنا ہے کہ تین یا چار لینز میں سے ایک لین بند کرنے سے دفتری اور اسکول کے اوقات میں ٹریفک کا رش بہت زیادہ بڑھ جاتا ہے جس سے بد نظمی بھی دیکھنے میں آتی ہے اور وہ تاخیر کا شکار بھی ہوتے ہیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ انتہائی دائیں لین کو جگہ جگہ رکاوٹیں لگا کر صرف اوور ٹیکنگ لین بنانے کا مقصد ٹریفک میں نظم و ضبط لانا ہے۔ لوگ کہتے ہیں کہ فاسٹ لین کو اوور ٹیکنگ لین بنانے سے ٹریفک کا مسئلہ پہلے سے زیادہ سنگین ہو گیا ہے۔عوام کا مطالبہ ہے کہ وفاقی دارالحکومت میں ٹریفک کی روانی بہتر بنانے کے لیے نہ صرف تمام رکاوٹیں ہٹائی جائیں بلکہ نئی شاہراہیں بھی تعمیر کی جائیں۔