18 ستمبر ، 2013
کوئٹہ … کوئٹہ میں ماہر امراض قلب پروفیسر ڈاکٹر عبدالمناف ترین کے اغواء کا مقدمہ بجلی روڈ تھانہ میں درج کرلیاگیا۔ ڈاکٹر مناف ترین کو گزشتہ شب نامعلوم مسلح افراد نے پشین اسٹاپ کے قریب سے اغواء کرلیا تھا۔ مقدمہ ان کے ایک عزیز ڈاکٹر داود شاہ کی مدعیت میں نامعلوم مسلح افراد کے خلاف درج کیاگیا۔ دوسری جانب ڈاکٹر عبدالمناف ترین کے اغواء کو انتہائی قابل مذمت قرار دیتے ہوئے صدر پی ایم اے بلوچستان نے ان کے اغواء کیخلاف پی ایم اے بلوچستان کی جنرل باڈی کا اجلاس طلب کرلیاہے۔