پاکستان
18 ستمبر ، 2013

خیبر پختونخوا کی مارکیٹوں میں افغان موبائل سمز کی فروخت

خیبر پختونخوا کی مارکیٹوں میں افغان موبائل سمز کی فروخت

اسلام آباد … وزیر مملکت پارلیمانی امور شیخ آفتاب نے قومی اسمبلی میں انکشاف کیا ہے کہ خیبر پختونخوا کی مارکیٹوں میں افغان موبائل سمز کی فروخت جاری ہے جنہیں دونوں ممالک کے دہشت گرد بھی استعمال کر رہے ہیں۔ شیخ آفتاب نے قومی اسمبلی کے اجلاس میں بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی اے ان کے پاس ایسی سمز کے سگنلز روکنے کی کوئی ٹیکنالوجی موجود نہیں، اس معاملے پر متعلقہ ملک سے بات کرنے کی ضرورت ہے۔ جے یو آئی ف کی رکن نعیمہ کشور نے کہا کہ پشاور میں افغان موبائل سمز استعمال کر کے بھتہ خوری اور اغواء برائے تاوان کی وارداتیں ہو رہی ہیں۔

مزید خبریں :