18 ستمبر ، 2013
لاہور…پاکستان کرکٹ ٹیم کے منیجر معین خان کا کہنا ہے کہ کپتان بدلنے کے بجائے مصباح الحق کی اپروچ میں تبدیل کی جاسکتی ہے۔ معین خان نے لاہور میں چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کی،ان کا کہنا ہے کہ زمبابوے کے خلاف سیریز میں غلطیاں ہوئیں اور انہیں سدھارنے کیلئے محنت کرنا ہوگی۔ معین خان نے کہا کہ بار بار تبدیلیوں سے ٹیمیں نہیں بنتیں ۔