پاکستان
19 ستمبر ، 2013

این اے 25: فضل الرحمان کی چھوڑی سیٹ پر انکے بیٹے کو شکست کا خطرہ

این اے 25: فضل الرحمان کی چھوڑی سیٹ پر انکے بیٹے کو شکست کا خطرہ

کراچی…قومی اسمبلی کی نشست این اے 25 ڈیرا اسماعیل خان کم ٹانک پر ہونے والے ضمنی انتخاب میں اپ سیٹ کا امکان ہے۔ مولانا فضل الرحمان کی خالی کی ہوئی نشست پر ان کے بیٹے کو شکست کا خطرہ ہے۔ غیرسرکاری نتائج کے مطابق تحریک انصاف کے داورخان کنڈی کو واضح برتری حاصل ہے۔ حلقہ این اے 25 میں پولنگ کے لیے 308 پولنگ اسٹیشن بنائے گئے تھے، یہاں رجسٹرڈ ووٹروں کی تعداد 3 لاکھ 66 ہزار ہے۔ مولانافضل الرحمان نے اپنے آبائی گاوٴں عبدالخیل میں ووٹ ڈالا، حلقے میں پاکستان تحریک انصاف کے داور خان کنڈی اور جمعیت علمائے اسلام ف کے اسد محمود کے درمیان کانٹے کامقابلہ ہوا،غیرحتمی اورغیرسرکاری نتائج کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار داورخان کنڈی کو واضح برتری حاصل ہے، یہ نشست مولانا فضل الرحمان نے11مئی کے انتخابات میں جیتی تھی جسے انھوں نے بعد میں خالی کردیاتھا۔ 22اگست کوسیکیورٹی خدشات کے باعث حلقے میں ضمنی انتخاب ملتوی ہوگیا تھا۔

مزید خبریں :