19 ستمبر ، 2013
کراچی…کراچی کے مختلف علاقوں سے پولیس نے 12 ملزمان کو گرفتارکرلیا جبکہ رینجرز نے ٹارگیٹڈ آپریشن کرتے ہوئے 9 افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔ فیڈرل بی ایریا میں عائشہ منزل کے قریب واقع عیسیٰ گوٹھ میں رینجرز نے ٹارگٹیڈ آپریشن کیا، جس کے دوران 4 مشتبہ افراد کو حراست میں لے کرچھوٹے ہتھیاربرآمد کرلیے گئے۔ شاہ فیصل کالونی نمبر تین میں رینجرز نے چھاپے مار کر 5 افراد کو حراست میں لے لیا۔دوسری جانب پولیس نے بلوچ کالونی سے مقابلے کے بعد 3 افراد کو گرفتارکرلیا،جن کے قبضے سے 2 پستول اورمنشیات ملی،بلوچ کالونی میں ہی ایک اورکارروائی میں شہریوں سے لوٹ مارمیں ملوث ملزم کو گرفتارکرکے اسلحہ اور چھینے گئے موبائل فون برآمد کرلیے گئے۔اتحاد ٹاوٴن کے علاقے گلشن غازی میں بھی پولیس کارروائی میں 6 مشتبہ افراد کو حراست میں لے کر ان کے قبضے سے اسلحہ اورگولیاں برآمد کرلی گئیں، لیاقت آباد میں سپرمارکیٹ کے قریب واقع قبرستان سے بھی ایک ملزم کو گرفتارکرکے کلاشنکوف برآمد کرلی گئی،ملزم کا تعلق ایک کالعدم تنظیم سے ہے۔ پاک کالونی سے پولیس نے ایک سیاسی جماعت سے تعلق رکھنے والے مبینہ ٹارگٹ کلر کو گرفتار کیا ہے۔