پاکستان
19 ستمبر ، 2013

ڈیرہ غازی خان:جرگہ کرنے کے الزام میں19 افراد کیخلاف مقدمہ

ڈیرہ غازی خان:جرگہ کرنے کے الزام میں19 افراد کیخلاف مقدمہ

ڈیرہ غازی خان…ڈیرہ غازی خان کے قبائلی علاقے میں تین روز قبل ہونے والے جرگے کے فیصلے میں دو افراد کو آگ کے انگاروں پر چلانے والے 19 افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیاگیا ہے جبکہ جرگہ کے سربراہ کو گرفتاربھی کرلیاگیا۔پولیٹیکل انتظامیہ کے مطابق ڈی جی خان کے قبائلی علاقے تمن لغاری میں تین روز قبل جرگہ منعقدکئے جانے اور اس کے فیصلے کے تحت دو افراد کو کاروکاری اور قتل کے الزامات میں دہکتے انگاروں پر سے چلایا گیا تھا۔ تحقیقات کے بعد واقعہ کا مقدمہ قبائلی علاقے کے تھانہ چھچہ میں درج کرلیاگیا ہے جبکہ جرگہ منعقد کرنے والے مریدبخش کو گرفتارکرکے 19 دیگر ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیاگیا ہے۔

مزید خبریں :