پاکستان
19 ستمبر ، 2013

کوئٹہ میں دھماکا، بلوچستان کانسٹبلری کے اہلکارسمیت6افراد زخمی

کوئٹہ میں دھماکا، بلوچستان کانسٹبلری کے اہلکارسمیت6افراد زخمی

کوئٹہ…کوئٹہ کے علاقے سریاب میں دھماکے سے بلوچستان کانسٹبلری کے ایک اہلکار سمیت چھ افراد زخمی ہوگئے۔پولیس کے مطابق سریاب کے علاقے بی سی لائن کے قریب نامعلوم افراد نے کریکر نما بم پھینکا ، بم پھٹنے سے دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں قریب موجود بلوچستان کانسٹبلری کے ایک اہلکار سمیت چھ افراد زخمی ہوگئے۔ واقعہ کے بعد دھماکے کی جگہ پر سیکورٹی فورسز اور ریسکیو ٹیمیں پہنچ گئیں اور زخمیوں کو سول اسپتال منتقل کردیا گیا۔ حملہ آور موقع سے فرار ہوگئے۔

مزید خبریں :