پاکستان
19 ستمبر ، 2013

ایفی ڈرین کیس: حنیف عباسی کے بھائی سمیت 7 افراد گرفتار

ایفی ڈرین کیس: حنیف عباسی کے بھائی سمیت 7 افراد گرفتار

اسلام آباد … ایفی ڈرین کیس میں اینٹی نارکوٹکس فورس نے لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ کی طر ف سے ضمانتوں کی درخواست خارج ہونے پر لیگی ایم این اے حنیف عباسی کے بھائی باسط عباسی سمیت 7 افراد کو گرفتار کرلیا۔ اینٹی نارکوٹکس فورس کے ڈائریکٹر لیگل کرنل (ر) اختر عباس نے جیو نیوز کو بتایا ہے کہ جسٹس اعجاز احمد اور جسٹس فرخ عرفان پر مشتمل 2 رکنی بینچ نے ملزمان کی ضمانتوں کی درخواستیں مسترد کردی ہیں۔ ایفی ڈرین کیس میں عبدالرحمان، عبدالواسع اور محمد ساجد پہلے سے جیل میں ہیں، ان کی ضمانتیں بھی خارج ہو گئیں جبکہ باقی ملزمان باسط عباسی، احمد بلال، چوہدری محمد رفیق، آصف چوہدری ، حامد رضا، سراج الدین اور ابوذر فیضی کو بھی عدالت کی طرف سے درخواستیں خارج ہونے پر گرفتار کرلیا گیا ہے۔ ایک ملزم کرنل (ر) طاہرالودود لاہوتی عدالت میں عدم حاضری کی بنا پر گرفتار نہیں ہوسکے۔

مزید خبریں :