پاکستان
19 ستمبر ، 2013

اسلامی نظریاتی کونسل نے حقوق نسواں ایکٹ 2006ء مستردکردیا

اسلامی نظریاتی کونسل نے حقوق نسواں ایکٹ 2006ء مستردکردیا

اسلام آباد…اسلامی نظریاتی کونسل نے حقوق نسواں ایکٹ 2006ء کو مسترد کرتے ہوئے اس کادوبارہ جائزہ لینے کی سفارش کی ہے۔ اسلام آباد میں مولانا محمد خان شیرانی کی زیر صدارت اسلامی نظریاتی کونسل کے اجلاس میں تحفظ حقوق نسواں ایکٹ2006ء کا جائزہ لیا گیا۔ ذرائع کے مطابق کونسل ارکان کا کہنا تھا کہ تحفظِ حقوق نسواں ایکٹ میں شامل کئی دفعات قرآن و سنت کے منافی ہیں اور یہ متنازع قانون ہے۔ کونسل کا کہنا تھا کہ عام معاملات میں جھوٹی ایف آئی آر کے اندراج پر سزا کاقانون پہلے سے موجود ہے، اس کا اطلاق ناموس رسالت کے معاملے پر بھی کیا جائے۔ ذرائع کے مطابق اسلامی نظریاتی کونسل کے رکن حافط طاہر اشرفی نے کہا کہ ناموس رسالت قانون میں کسی تبدیلی کی ضرورت نہیں، تاہم علما چاہتے ہیں کہ اس کا غلط استعمال نہ ہو۔

مزید خبریں :