پاکستان
19 ستمبر ، 2013

نصرت عباسی کو نکالنے پر احتجاج کرنے والے فنکشنل لیگی منانے پر واپس آگئے

نصرت عباسی کو نکالنے پر احتجاج کرنے والے فنکشنل لیگی منانے پر واپس آگئے

کراچی…نصرت سحر عباسی کو نکالنے پر احتجاج کرنے والے فنکشنل لیگی منانے پر واپس آگئے۔ تفصیلات کے مطابق قائم مقام اسپیکر سندھ اسمبلی شہلا رضا نے مسلم لیگ فنکشنل کی رکن نصرت سحر عباسی کو اسمبلی کی کارروائی میں خلل ڈالنے پر اجلاس سے باہر نکال دیا۔ بالکل اسی طرح جیسے بچوں نے شور مچایا اور استانی نے انہیں کلاس سے باہرکارستہ دکھایا۔ اسکولوں میں تو یہ نئی بات نہیں، لیکن ایسا ہی کچھ ہواسندھ اسمبلی کے اجلاس میں جہاں مسلم لیگ فنکشنل کی رکن نصرت سحر عباسی نے قائم مقام اسپیکر شہلا رضاکا کہاماننے سے انکار کردیااورشہلا رضا نے انہیں چپ چاپ بیٹھنے کا حکم دیا۔ نصرت سحر عباسی بھی کہاں خاموش ہونے والی تھیں، کچھ بس نہ چلاتو شہلا رضا نے پہلے ان کا مائیک بند کرایا اور جب صبر کا پیمانہ لبریز ہوگیا تو نصرت سحر عباسی کو گیٹ آوٴٹ کہہ دیا۔ نصرت سحر عباسی ایوان سے کیا نکالی گئیں، فنکشنل لیگ کے باقی ارکان بھی احتجاجاً واک آوٴٹ کرگئے، لیکن کہانی یہیں ختم نہیں ہوئی بلکہ پیپلز پارٹی والے منانے گئے توسب خوشی خوشی واپس لوٹ آئے جیسے سب کچھ اسکرپٹ کا حصہ تھا!

مزید خبریں :