پاکستان
20 ستمبر ، 2013

کراچی: مختلف علاقوں میں پولیس کی کارروائی، 23مشتبہ افراد گرفتار

کراچی: مختلف علاقوں میں پولیس کی کارروائی، 23مشتبہ افراد گرفتار

کراچی…کراچی کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کے دوران پولیس نے 23 مشتبہ افراد کو حراست میں لے کر اسلحہ اور منشیات برآمد کرلی۔ ایس پی بلدیہ ٹاوٴن شاہ جہان خان کے مطابق اتحاد ٹاوٴن میں پولیس نے کارروائی کرکے13 مشتبہ افراد کوگرفتارکرلیاجن کے قبضے سے منشیات اور اسلحہ بھی برآمدکیاگیاہے۔ایس پی کلفٹن سرفرازنواز کے مطابق شاہ رسول کالونی کے داخلی وخارجی راستے بندکرکے سرچ آپریشن کیاگیا ، پولیس نے چھاپے کے دوران 10 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا، تین افراد سے اسلحہ بھی برآمدہوا۔اے ایس پی کلفٹن عبادت نثار نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ تین روز قبل سی پی ایل سی اور پولیس کی جانب سے گرفتار اغواکاروں کی نشاندہی پرکارروائی کی گئی ہے،جبکہ زیر حراست ملزمان میں سے 3 سے چار ملزمان پہلے بھی مختلف تھانوں کی پولیس کے ہاتھوں گرفتار ہو چکے ہیں،تمام افراد کو مزید تفتیش کے لیے تھانے منتقل کر دیا گیاہے۔

مزید خبریں :