پاکستان
19 مارچ ، 2012

مائیک توڑنے، ممبران کو دھکے دینے پر متحدہ معافی مانگے، سراج درانی

مائیک توڑنے، ممبران کو دھکے دینے پر متحدہ معافی مانگے، سراج درانی

شکارپور … وزیر بلدیات سندھ آغا سراج درانی نے کہا ہے کہ سندھ اسمبلی میں مائیک توڑنے، کاغذ پھاڑنے اور ممبران کو دھکے دینے پر ایم کیو ایم کے ممبران کو معافی مانگنی چاہئے۔ آغا سراج درانی شکارپور میں کامران مہر کی رہائش گاہ پر جلسے سے خطاب کے بعد میڈیا سے گفتگوکررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ اسمبلی میں اس طرح کا واقعہ اسمبلی کے ڈیکورم کے خلاف ہے۔ آغا سراج درانی نے کہا کہ شہبازشریف اپنے حواس کھوچکے ہیں وہ تاریخ کے ناکام ترین وزیراعلیٰ ثابت ہوئے۔ صوبائی وزیر بلدیات کا کہنا تھا کہ عام انتخابات مقررہ وقت سے پہلے نہیں ہوں گے اور اس کیلئے نہ صدر نے کہا ہے اور نہ ہی وزیراعظم نے۔

مزید خبریں :