پاکستان
20 ستمبر ، 2013

ارکان پارلیمنٹ سے دوہری شہریت سے متعلق ریکارڈ بھی طلب

ارکان پارلیمنٹ سے دوہری شہریت سے متعلق ریکارڈ بھی طلب

اسلام آباد … الیکشن کمیشن نے ارکان پارلیمنٹ سے مالی اثاثوں کے ساتھ دوہری شہریت سے متعلق ریکارڈ بھی طلب کرلیا ہے۔ الیکشن کمیشن نے تمام قومی و صوبائی اسمبلی کے ارکان سے کہا ہے کہ وہ مالی اثاثو ں کے گوشوارے کے ساتھ دوہری شہریت سے متعلق بھی تفصیلات جمع کرائیں۔ الیکشن کمیشن کے نئے فارم میں ارکان کو یہ بھی کہنا ہوگا کہ انہیں دوہری شہریت کی تصدیق کرنے پر کوئی اعتراض نہیں۔ تمام ارکان 30 ستمبر تک مالی اثاثوں سے متعلق ترمیم شدہ فارم الیکشن کمیشن میں جمع کرائیں گے۔

مزید خبریں :