پاکستان
19 مارچ ، 2012

بالائی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

بالائی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

اسلام آباد … جنوبی پنجاب اور سندھ میں گرمی کی شدت میں اضافہ جاری ہے، حیدر آباد اور لاڑکانہ میں درجہ حرارت 39 ڈگری تک جا پہنچا جبکہ اگلے 24 گھنٹوں کے دوران بالائی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ مٹھی، دادو اور بہاولنگر میں درجہ حرارت 38 ڈگری سینٹی گریڈ رہا جبکہ رحیم یار خان میں 36 اور کراچی میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 32 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔دوسری جانب بالائی علاقوں میں موسم جزوی ابر آلود رہا، اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران راولپنڈی، اسلام آباد، گوجرانوالہ، مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، کوہاٹ، بنوں ڈویژن، کشمیر اور گلگت بلتستان میں گرد آلود ہواوٴں کے ساتھ بارش کی توقع ہے، پارا چنار منفی 1 ڈگری کے ساتھ سرد ترین مقام رہا۔

مزید خبریں :