پاکستان
20 ستمبر ، 2013

سندھ ہائیکورٹ: عدالتی وقت ختم ، شاہ زیب قتل کیس کی سماعت ملتوی

سندھ ہائیکورٹ: عدالتی وقت ختم ، شاہ زیب قتل کیس کی سماعت ملتوی

کراچی … شاہ زیب قتل کیس میں صلح نامے سے متعلق سماعت عدالتی وقت ختم ہونے کے باعث ملتوی کردی گئی۔ شاہ زیب قتل کیس میں صلح نامے سے متعلق سماعت جسٹس مقبول باقر کی بحیثیت چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ تقریب حلف برداری اور جمعہ کے باعث ملتوی کردی گئی۔ شاہ زیب کے اہل خانہ نے شاہ رخ جتوئی سمیت تمام ملزمان کو اللہ کے نام پر معاف کرنے کا صلح نامہ جولائی میں سندھ ہائی کورٹ میں جمع کرایا تھا جس پر ہائی کورٹ نے نقول فراہم کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے اعتراض کیا تھا جسے 2 روز قبل دور کردیا گیا تھا۔ صلح نامے پر سماعت جسٹس غلام سرور کورائی اور جسٹس نعمت اللہ پھلپوٹو پر مشتمل 2 رکنی بینچ نے کرنی تھی۔

مزید خبریں :