20 ستمبر ، 2013
کراچی…بھارتی بحریہ نے سمندری حدود کی خلاف ورزی کرنے پر سات پاکستانی ماہی گیروں کو گرفتار کرلیا۔ پاکستان فشر فوک فورم کے ترجمان سامی میمن کے مطابق بھارتی بحریہ نے سمندرری حدود کی خلاف ورزی کے جرم میں 7 پاکستانی ماہی گیروں کو گرفتار کرلیا ہے۔ پاکستانی ماہی گیر الریاض نامی بوٹ میں سوارتھے۔سامی میمن کا کہنا ہے کہ بھارتی حکام کے مطابق پاکستانی ماہی گیروں کو سر کریک کے متنازعہ علاقے میں مچھلیاں پکڑنے پر گرفتار کیا گیا ہے۔