19 مارچ ، 2012
کراچی …سندھ حکومت میں لاقانونیت عروج پر ہے ،اورکوئی پوچھنے والانہیں کہ گورنس کی کیا صورتحال ہے۔افسران ڈیپوٹیشن پرسندھ کے محکموں میں براجمان ہیں۔گزشتہ دنوں سپریم کورٹ کی جانب سے ان ڈیپوٹیشن افسران کو انکے اصل محکموں میں بھجوانے کا فیصلہ جاری ہواتھا ۔ڈیپوٹیشن فہرست کے مطابق ملک کی اعلیٰ ترین عدالت کے حکم پرادھوراعمل درآمد ہوا ہے۔سندھ حکومت نے اپنے لاڈلوں اورچہیتوں کوبچالیاا۔واضح رہے کہ سندھ حکومت نے15مارچ کو81ڈیپوٹیشن افسران کی فہرست جمع کرائی تھی۔لیکن افسران کوابھی تک عہدہ چھوڑ نے کیلیے نہیں کہاگیا۔مختلف محکموں سے ڈیپوٹیشن پر آئے ہوئے افسران اب تک ان پرکشش اور اختیارات سے مالا مال محکموں کے مزے اڑا رہے ہیں ۔بتایا جاتا ہے کہ ڈیپوٹیشن پرآئے ہوئے70 سے زائدافسران کوحکومت نے بچالیا ہے۔ان افسران میں سیکریٹری بلدیات علی احمدلوند،ڈی جی ایل ڈی اے آغامقصودعباس بھی شامل تھے۔