پاکستان
20 ستمبر ، 2013

سرگودھا : طلبہ کا ٹرنسپورٹروں کے ناروا سلوک کے خلاف احتجاج

سرگودھا : طلبہ کا ٹرنسپورٹروں کے ناروا سلوک کے خلاف احتجاج

سرگودھا…سرگودھا میں طلبا نے ٹرنسپوٹرزکے ناروا سلوک کیخلاف شدید احتجاج کیا اور لاہور سرگودھا روڈ پر ٹریفک کئی گھنٹوں تک معطل کئے رکھی۔لاہور سرگودھا روڈ پر چک 80جنوبی کے قریب طلبا نے احتجاج کرتے ہوئے ہر قسم کی ٹریفک معطل کردی۔ طلبا کا کہنا ہے کہ ٹرانسپورٹرز کے مسلح حامی گاڑیوں میں سفر کرنے سے اُنہیں روکتے ہیں اور تشدد کا نشانہ بناتے ہیں۔ طلبا کا کہنا ہے کہ ایک روز قبل مسلح افراد کی فائرنگ سے 8طلبا بھی زخمی ہوگئے تھے جن میں سے 2کی حالت اب بھی تشویش ناک ہے۔ کئی گھنٹے تک طلبا کا احتجاج جاری رہا۔ بعد میں پولیس کی جانب سے ملوث ملزمان کو گرفتار کرنے کی یقین دہانی پر طلبا منتشر ہوگئے۔

مزید خبریں :