پاکستان
19 مارچ ، 2012

کراچی میں امن، سندھ کی تمام جماعتوں سے الائنس بنا رہا ہوں، آفاق احمد

کراچی میں امن، سندھ کی تمام جماعتوں سے الائنس بنا رہا ہوں، آفاق احمد

اسلام آباد … مہاجر قومی موومنٹ کے سربراہ آفاق احمد نے کہا ہے کہ کراچی کا امن بحال کرنے کیلئے وہ سندھ میں تمام جماعتوں کے ساتھ مل کر الائنس بنا رہے ہیں، اس سلسلے میں ایم کیو ایم کے قائد سے بھی بات کرنے کو تیار ہیں لیکن وہ پہلے پاکستان آئیں۔ نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں نیوز کانفرنس کر تے ہو ئے آفاق احمد نے کہا کہ انہوں نے کراچی میں بھتہ خوری کے خلاف پیپلز پارٹی، جماعت اسلامی، اے این پی سمیت تمام جماعتوں سے رابطہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ ایم کیو ایم کے رہنما الطاف حسین سے بھی کراچی میں امن کے قیام کیلئے بات کر نے کو تیار ہیں، اگر وہ پاکستان آجائیں۔ آفاق احمد نے اعتراف کیا کہ انہوں نے آئی جے آئی کی تشکیل کے وقت 50 لاکھ روپے لیے تھے اور اسی اجلاس میں جنرل اسلم بیگ نے الطاف حسین کو بھی پیسے دینے کا کہا تھا۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ قربانی کی کھالیں نہ چھوڑنے والے کروڑوں روپے کیسے چھوڑ سکتے ہیں ؟۔

مزید خبریں :