پاکستان
19 مارچ ، 2012

ملتان: ایم این اے کا استقبال، ہوائی فائرنگ پر 5 افراد کیخلاف مقدمہ

ملتان: ایم این اے کا استقبال، ہوائی فائرنگ پر 5 افراد کیخلاف مقدمہ

ملتان … ملتان میں پاکستان مسلم لیگ ن کے نو منتخب رکن قومی اسمبلی شیخ طارق کے استقبال کے موقع پر ہوائی فائرنگ کے الزام میں 5 افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، پولیس نے بتایا ہے کہ شناخت کی جارہی ہے جس کے بعد انہیں گرفتار کرلیا جائے گا۔ پولیس کے مطابق ملتان میں ہوائی فائرنگ کے الزام میں 5 افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ، فائرنگ میں ملوث افراد کی شناخت کی جارہی ہے جنہیں شناخت ہوتے ہی گرفتار کرلیا جائے گا۔ نو منتخب ایم این اے شیخ طارق کی اپنے حلقے حسین آگاہی بازار آمد کے موقع پر ان کے حامیوں نے اسلحے کی کھلے عام نمائش اور ہوائی فائرنگ کی تھی جس کا وزیراعلیٰ پنجاب نے فوری نوٹس لیتے ہوئے ملوث افرا کو گرفتار کرنے کا حکم دیاتھا۔

مزید خبریں :