21 ستمبر ، 2013
لاہور…فوک گائیکی کا بہت بڑا نام، مدھر اور سریلی آواز کے مالک طفیل نیازی کو چاہنے والوں سے جدا ہوئے23 برس بیت گئے۔ اپنے گیتوں سے دلوں کے تار چھیڑنے والے طفیل نیازی نے جالندھر میں آنکھ کھولی۔زندگی بھر فوک گائیکی کی چاشنی بکھیرتے رہے۔پہلے پی ٹی وی گلوکار کا اعزاز بھی طفیل نیازی کے پاس ہے۔ انہوں نے فوک موسیقی میں اپنا منفرد انداز متعارف کرایا۔ معروف فوک گیت ساڈا چڑیاں دا چنبا ،بہت سے گلوکاروں نے گایا۔ لیکن جب یہی گیت طفیل نیازی کے لبوں سے نکلا تو امر ہو گیا۔ناقدین کے مطابق غزل کی دنیا میں جس طرح مہدی حسن کا متبادل نہیں ویسے ہی فوک گائیکی میں طفیل نیازی جیسی آواز کا ملنا بھی مشکل ہے۔