پاکستان
19 مارچ ، 2012

کراچی: بھتا خوری میں ملوث 2 ملزمان کا 21 مارچ تک جسمانی ریمانڈ

کراچی … کراچی کی مقامی عدالت نے بھتا خوری کے الزام میں گرفتار ملزمان کو 21مارچ تک جسمانی ریمانڈ پر پولیس کی تحویل میں دے دیا گیا ہے۔ بھتا خوری کے الزام میں گرفتار ملزمان قدرت علی اور ذوالفقار علی عرف زلفی کو جوڈیشل مجسٹریٹ غربی اسد اللہ راشدی کی عدالت میں پیش کیا گیا، ان ملزمان پر میڈیکل اسٹور کے مالک ارشد خان سے 50 ہزار روپے بھتا لینے کا الزام ہے۔ تفتیشی افسر کے مطابق ملزمان کو موچکو کے علاقے اتحاد ٹاوٴن سے رنگے ہاتھوں گرفتار کیا گیا۔ عدالت نے تفتیشی افسر کی استدعا منظور کرتے ہوئے ملزمان کو جسمانی ریمانڈ پر پولیس کی تحویل میں دیتے ہوئے سماعت ملتوی کردی ہے۔

مزید خبریں :