کاروبار
21 ستمبر ، 2013

عالمی مارکیٹ میں سونے اور خام تیل کی قیمتوں میں کمی

عالمی مارکیٹ میں سونے اور خام تیل کی قیمتوں میں کمی

کراچی … عالمی منڈی میں تیل کی قیمت 1 ماہ کی کم ترین سطح پر آگئی۔ عالمی منڈی میں سونے کی فی اونس قیمت 2.7فیصد کمی کے بعد 1332.50 ڈالر فی اونس ہوگئی جبکہ تیل کی قیمتوں میں بھی کمی کا رجحان جاری ہے۔ عالمی منڈی میں تیل کی فی بیرل قیمت 1.72 ڈالر کمی کے بعد 104.67 ڈالر فی بیرل ہوگئی ۔ لیبیا میں حالات کے معمول پر آنے کے بعد خام تیل کی یومیہ پیداوارمیں ہونے والے اضافے اور عراقی خام تیل کی پیداوار ی گنجائش میں اضافے نے عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی کی جبکہ شام پر امریکی حملے کے بادل چھٹنے کے بھی قیمتوں پر اثرات دیکھے گئے۔

مزید خبریں :