پاکستان
21 ستمبر ، 2013

نیسپاک میں ہونے والی کرپشن کی تحقیقات کا حکم دیدیا،عابد شیر علی

 نیسپاک میں ہونے والی کرپشن کی تحقیقات کا حکم دیدیا،عابد شیر علی

اسلام آباد…وزیر مملکت پانی وبجلی عابد شیر علی کا کہنا ہے کہ سابق دور میں نیسپاک میں کروڑوں روپے کی کرپشن ہوئی، قواعد وضوبط کے برعکس ترقیاں دی گئیں گاڑیوں کی بڑی خریداری کی گئی سات دن میں اسکی تحقیقات مکمل کرنے کاحکم دیا ہے، یہ بات وزیرمملکت پانی وبجلی عابد شیرعلی نے نیسپاک میں اجلاس کی صدارت کے بعد میڈیا سے گفتگو میں کہی وزیرمملکت پانی وبجلی کا کہنا تھا کہ بھارت کو آبی جارحیت نہیں کرنے دیں گے، معاملہ عالمی سطح پر اٹھائیں گے،عابدشیرعلی نے کہا کہ بجلی کی قیمتیں عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں بڑھنے پر بڑھائیں آئندہ دوسال میں متعدد پاورہاوٴسز کوئلے پر منتقل کرکے عوام کوریلیف دیں گے،عابد شیرعلی کا کہنا تھا کہ سابق صدرآصف زرداری کورخصت کرنا جمہوری اورآئینی تقاضاتھا، لیکن سابق دورمیں کرپشن کا جو بھی ذمہ دار ہوا اس کوکٹہرے میں لائیں گے۔

مزید خبریں :