پاکستان
19 مارچ ، 2012

کوئٹہ: بلیلی چیک پوسٹ پر گاڑی سے بڑی تعداد میں اسلحہ برآمد

کوئٹہ … کوئٹہ میں بلیلی چیک پوسٹ پر گاڑی سے بھاری مقدار میں اسلحہ و دھماکہ خیز مواد برآمد کرلیا گیا۔ سرکاری ذرائع کے مطابق دھماکہ خیز مواد گاڑی میں چمن سے کوئٹہ لایا جارہا تھا کہ چیکنگ کے دوران حساس ادارے کے اہلکاروں نے اس سے بھاری مقدار میں اسلحہ و دھماکہ خیز مواد برآمد کرلیا گیا، برآمد کردہ مواد میں بارودی سرنگیں، ڈیٹونیٹرز اور دیگر مواد شامل ہے۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق دھماکہ خیز مواد یوم پاکستان کے موقع پر تخریب کاری کیلئے کوئٹہ لایا جارہا تھا جسے بعد میں اندرون صوبہ بھی بھجوایا جانا تھا، مزید تحقیقات جاری ہیں۔

مزید خبریں :