20 جنوری ، 2012
ڈبلن … شمالی آئرلینڈ کے علاقے لندن ڈیری میں مختلف جگہوں پر دو دھماکے ہوئے،واقعات میں کوئی زخمی نہیں ہوا۔واقع شمالی آئرلینڈ کے دوسرے بڑے شہر لندن ڈیری میں پیش آیا۔ پہلا دھماکہ ٹورسٹ انفارمیشن آفس جبکہ دوسرا سوشل سروسز کے دفتر کے قریب ہوا۔ دھماکوں کے نتیجے میں کوئی زخمی نہیں ہوا۔پولیس کے مطابق دھماکے سے پہلے فون پر دھمکی ملی تھی۔حملوں کے پیچھے ائرش قوم پرستوں کا ہاتھ ہو سکتا ہے۔