پاکستان
22 ستمبر ، 2013

پشاور چرچ دھماکے کے بعد پنجاب میں بھی ہائی الرٹ کردیاگیا

پشاور چرچ دھماکے کے بعد پنجاب میں بھی ہائی الرٹ کردیاگیا

لاہور…پشاور چرچ دھماکے کے بعد پنجاب میں بھی ہائی الرٹ کردیا گیا ،وزیر اعلیٰ شہبازشریف نے صوبے میں امن وامان کے حوالے سے کل اجلاس طلب کر لیا ہے۔پنجاب کے وزیر قانون راناثناء اللہ خان نے پشاوردھماکے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پرافسوس کا اظہار کیا ،ان کاکہناہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب کی طرف سے بلائے گئے اِجلاس میں انسدادِ دہشت گردی بالخصوص مسیحی آبادیوں کی سیکیورٹی پر غور و خوض کیا جائے گا ، جس میں مسیحی نمائندگان کو بھی مدعو کیا جائے گا۔ اُن کا کہناتھا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر مسیحی عبادت گاہوں اور آبادیوں کی سیکیورٹی مزید سخت بنانے کے احکامات جاری کردیئے گئے ہیں۔

مزید خبریں :