پاکستان
22 ستمبر ، 2013

پاکستان کی جنوبی وزیرستان پر امریکی ڈرون حملے کی مذمت

پاکستان کی جنوبی وزیرستان پر امریکی ڈرون حملے کی مذمت

اسلام آباد…پاکستان نے جنوبی وزیرستان پر امریکی ڈرون حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ حملے پاکستان کی خود مختاری اور علاقائی سا لمیت کی خلاف ورزی ہیں۔دفتر خارجہ سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ حکومت پاکستان کا ہمیشہ یہ موٴقف رہا ہے کہ ڈرون حملوں کے منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں۔ اِن حملوں سے دونوں ملکوں کی باہمی تعلقات کو مزید خوشگوار بنانے اور خطے میں امن کی کوششوں پر منفی اثر پڑتا ہے۔

مزید خبریں :