پاکستان
20 مارچ ، 2012

الطاف حسین کی جیونیوزکے دفترکے باہرفائرنگ کی مذمت

الطاف حسین کی جیونیوزکے دفترکے باہرفائرنگ کی مذمت

لندن.....ایم کیوایم کے قائدالطاف حسین نے جیو نیوز کے دفتر کے باہرفائرنگ اورسیٹلائٹ وین پر حملے کی مذمت کی ہے۔لندن سے جاری ایک بیان میں الطاف حسین کا کہنا ہے کہ میڈیا پر حملے کرنے والے آمرانہ ذہنیت اور آزادی صحافت کے بدترین دشمن ہیں اور ان کارروائیوں میں جس سیاسی و مذہبی جماعت کے شدت پسند عناصر ملوث ہیں انھیں گرفتار کیا جائے۔الطاف حسین نے وفاقی وزیرداخلہ رحمان ملک،گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان،وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ،وزیر داخلہ سندھ منظوروسان و دیگر حکام سے مطالبہ کیا کہ واقعے میں ملوث افراد کو گرفتار کرکے قانونی کارروائی کی جائے۔

مزید خبریں :