پاکستان
20 مارچ ، 2012

لاہور:جائیداد اور دوسری شادی کے تنازع پر دوہرا قتل

لاہور.....لاہور میں جائیداد اور دوسری شادی کے تنازع پر ایک شخص نے فائرنگ کرکے اپنی بیوی اور اسکے چچا زاد بھائی کو قتل کر دیا اور فرار ہو گیا۔
گجرپورہ کے علاقے محمود آباد کے رہائشی نوراحمد کا اپنے سسرالیوں سے جائیداد اور دوسری شادی کا تنازع چل رہا تھا۔ پیر کے دن ان میں تلخ کلامی ہو گئی،جس پر نور احمد نے اندھا دھند فائرنگ کر دی اور فرار ہو گیا۔گولیاں لگنے سے ملزم کی بیوی شاہدہ موقع پر ہلاک اور اس کا چچازاد بھائی عطاء اللہ شدید زخمی ہو گیا۔زخمی کو گنگارام اسپتال منتقل کیا گیا مگر وہ جانبر نہ ہو سکا۔وپولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے۔

مزید خبریں :