23 ستمبر ، 2013
پشاور … آئی جی خیبرپختونخوا پولیس احسان غنی کو ان کے عہدے سے ہٹا دیا گیا، ناصر درانی صوبے کے نئے آئی جی مقرر کردیئے گئے۔وفاقی حکومت نے آئی خیبر پختونخوا پولیس احسان غنی کو ان کے عہدے سے ہٹادیا، ناصردرانی ان کی جگہ نئے آئی جی خیبرپختونخوا ہوں گے۔ ذرائع کے مطابق ناصر درانی آج شام اپنے عہدے کا چارج سنبھالیں گے ۔