پاکستان
23 ستمبر ، 2013

لاپتہ افراد کیس: پرویز مشرف سمیت 12 افراد کے بیانات حلفی جمع کرانیکا حکم

لاپتہ افراد کیس: پرویز مشرف سمیت 12 افراد کے بیانات حلفی جمع کرانیکا حکم

اسلام آباد … سپریم کورٹ نے لاپتہ افراد کیس میں مسعود جنجوعہ کی بازیابی کیلئے آمنہ مسعود جنجوعہ کی درخواست پر سابق صدر پرویز مشرف سمیت 12 افراد کے بیانات حلفی جمع کرانے کا حکم دے دیا۔ سپریم کورٹ کے جسٹس جواد ایس خواجہ اور جسٹس شیخ عظمت سعید پر مشتمل بینچ نے لاپتہ مسعود جنجوعہ کیس کی سماعت کی۔ درخواست گزار آمنہ مسعود جنجوعہ نے عدالت سے استدعا کی وہ سابق صدر پرویز مشرف سمیت 12 افراد کے بیانات پر ان سے جرح کرنا چاہتی ہیں جس پر عدالت نے ایڈیشنل اٹارنی جنرل کو سابق صدر پرویزمشرف سمیت 12 افراد کے بیانات حلفی جمع کرانے کا حکم دیا۔ جن افراد کے بیانات حلفی طلب کئے گئے ہیں ان میں سابق صدر پرویز مشرف ، لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ شفقات، لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ ندیم تاج، میجر جنرل نصرت نعیم، سابق سیکریٹری داخلہ کمال شاہ، سابق سیکریٹری دفاع اطہرعلی بھی شامل ہیں۔ عدالت نے سماعت 2 ہفتوں کیلئے ملتوی کردی ۔

مزید خبریں :