23 ستمبر ، 2013
اسلام آباد … سانحہ پشاور کیخلاف اے این پی اور مسلم لیگ ق نے تحریک التواء سینیٹ سیکریٹریٹ جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی نے تحریک التو اء قومی اسمبلی سیکریٹریٹ میں جمع کرا دی۔ سینیٹ میں اے این پی اور مسلم لیگ ق کی جانب سے تحریک التواء حاجی عدیل، زاہد خان، شاہی سید، افراسیاب خٹک، امرجیت اور کامل ہی آغا کی جانب سے جمع کرائی گئی۔ تحریک التواء میں کہا گیا ہے کہ دھماکے قومی سانحہ ہے، دنیا بھر میں پاکستان کی بدنامی ہوئی، بحث کرائی جائے۔ قومی اسمبلی میں پی پی پی کی تحریک التوا ء کے متن کے مطابق گزشتہ روز پشاور گرجا میں ہونے والے خود کش دھماکے افسوس ناک ہیں۔ قومی اسمبلی کی کارروائی روک کر اس پر بحث کی جائے۔ پی پی پی کی تحریک التواء پر نوید قمر،شازیہ مری،عذرا فضل سمیت تمام پیپلز پارٹی کے ارکان قومی اسمبلی کے دستخط موجود ہیں۔