20 مارچ ، 2012
کشمور … کشمور کے گوٹھ لطف ملاح ڈومکی میں ایک شخص نے 2 خواتین سمیت 4 افراد کو غیرت کے نام پر فائرنگ کرکے قتل کردیا،بعد میں ملزم نے خود کو گولی مار کر خود کشی کرلی۔پولیس کے مطابق ملزم ملوک جکھرانی نے غیرت کے نام پر اپنی بھابھی صبری خاتون اور بیٹے کی بیوی بختار بی بی کو فائرنگ کر کے قتل کرنے کے بعد گاوٴں کے دو نوجوان قمبرجکھرانی اور مہر دل جکھرانی کو قتل کردیا اور بعد میں خود کو بھی گولی مار کر خود کشی کرلی،واقعہ کے بعد پولیس موقع پر پہنچ گئی ،لاشوں کو سول اسپتال کندھ کوٹ منتقل کردیاگیا ہے۔واقعہ کا مقدمہ درج نہیں ہوا ہے۔