پاکستان
23 ستمبر ، 2013

قومی، صوبائی اسمبلیزکے 208ارکان نے اثاثوں کی تفصیلات جمع کرا دیں

قومی، صوبائی اسمبلیزکے 208ارکان نے اثاثوں کی تفصیلات جمع کرا دیں

اسلام آباد…پارلیمنٹ اور صوبائی اسمبلیز کے 208ارکان نے اثاثوں کی تفصیلات الیکشن کمیشن میں جمع کرا دیں،958ارکان اب بھی باقی ہیں۔ الیکشن کمیشن میں اثاثوں کی تفصیلات جمع کرانے کے لیے پارلیمنٹ اور صوبائی اسمبلیز کے ارکان کو 30ستمبر کی ڈیڈ لائن دی گئی ہے۔الیکشن کمیشن کے مطابق جن ارکان نے اپنے مالی اثاثوں کی تفصیلات جمع کرائی ہیں ان میں سینیٹ کے 31، قومی اسمبلی کے59 ،پنجاب اسمبلی کے 86، سندھ کے 20، خیبر پختونخوا کے 4اوربلوچستان اسمبلی کے 8ارکان شامل ہیں۔

مزید خبریں :