پاکستان
20 مارچ ، 2012

کراچی :آگ لگنے سے 25سے زائد جھونپڑیاں جل گئیں، بچہ جاں بحق

کراچی :آگ لگنے سے 25سے زائد جھونپڑیاں جل گئیں، بچہ جاں بحق

کراچی… کراچی کے علاقے ایف بی ایریا میں جھونپڑیوں میں آگ لگنے سے تیس سے زائد جھونپڑیاں جل گئیں جبکہ ایک بچہ جھلس کر جاں بحق ہوگیا۔ فائر بریگیڈ حکام کے مطابق ایف بی ایریا بلاک بائیس میں واقع ایک کچی بستی کی جھونپڑیوں میں رات گئے اچانک آگ لگ گئی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے آس پاس کی کئی جھونپڑیوں کو لپیٹ میں لے لیا۔ ریسکیوذرائع کاکہنا ہے کہ آگ سے ایک بچہ جھلس کرجاں بحق ہوگیا۔ فائر بریگیڈ حکام کے مطابق آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی تاہم شہر میں تیز ہواوٴں اور گردو غبار کے طوفان کی وجہ سے آگ تیزی سے پھیلی تاہم جلد ہی اس پرقابوپالیاگیا ہے۔

مزید خبریں :