پاکستان
23 ستمبر ، 2013

ملتان :سانحہ پشاور کے خلاف مسیحی برادری کااحتجاجی مظاہرہ

ملتان :سانحہ پشاور کے خلاف مسیحی برادری کااحتجاجی مظاہرہ

ملتان…پشاور میں کوہاٹی گیٹ کے قریب گرجا گھر کو دہشت گردی کا نشانہ بنانے پر ملتان میں مسیحی برادری کی خواتین ، بچوں اور نوجوانوں نے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ احتجاجی مظاہرہ ملتان کے علاقہ قاسم بیلہ میں ہوا جہاں مظاہرین کا کہنا تھا کہ گزشتہ روز کے واقعہ کے ذمہ داران کے خلاف جلد از جلد کارروائی کر کے انہیں گرفتار کرنے کے بعد سزا دی جائے۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ جو لوگ مسجد میں باجماعت نمازیوں ، چرچ میں عبادات کے لئے جانے والے افراد کو نشانہ بناتے ہیں ان کا تعلق خواہ کسی بھی مذہب یا فرقہ سے ہو وہ انسان کہلانے کے قابل نہیں اس موقع پر گزشتہ روز ہلاک ہونے والے افراد کے لئے دعا بھی مانگی گئی۔

مزید خبریں :