23 ستمبر ، 2013
اسلام آباد…وفاقی حکومت جامشورو میں 2ارب 58کروڑ ڈالر کی لاگت سے ایک ہزار 320میگاواٹ صلاحیت کے کوئلے پر چلنے والے دو پاور پلانٹ لگائے گی ، منصوبوں کی فزیبلٹی تیار ہو گئی اور 2016تک منصوبوں کی تکمیل کا ہدف مقرر کر دیا گیا ہے۔ وزارت پانی وبجلی کے حکام کے مطابق دونوں پاور پلانٹس میں سے ہر ایک 660میگاواٹ کا ہو گا ، اور دسمبر تک منصوبوں کا ٹھیکہ دینے کیلئے بولی ہو گی ، حکام کے مطابق منصوبے کیلئے ایشیائی ترقیاتی بنک 90کروڑ ڈالر ،اسلامی ترقیاتی بنک 44کروڑ ڈالر اور چائنا کا ایگزم بنک 48کروڑ ڈالر کا نرم شرائط پر قرض فراہم کریں گے جبکہ حکومت پاکستان کوئلے سے چلنے والے اس منصوبے کی تعمیر کیلئے 76کروڑ 80لاکھ فراہم کرے گی۔