کھیل
23 ستمبر ، 2013

سلطان آف جوہرباروہاکی ٹورنامنٹ، پاکستان نے انگلینڈ کوہرادیا

سلطان آف جوہرباروہاکی ٹورنامنٹ، پاکستان نے انگلینڈ کوہرادیا

جوہربارو…سلطان آف جوہرباروجونیئرہاکی ٹورنامنٹ میں پاکستان نے انگلینڈ کوچھ دوسے ہرادیا،یہ گرین شرٹس کی ایونٹ میں مسلسل دوسری فتح ہے۔جوہربارومیں پاکستان اورانگلینڈکے درمیان میچ پہلے ہاف میں دو،دوگول سے برابررہا۔دوسرے ہاف میں پاکستان جونیئرزنے جارحانہ حکمت عملی اپناتے ہوئے مزیدچارگول کیے۔پاکستان کی جانب سے محمدتوثیق اوردلبرحسین نے دو،دو،ایوب علی اورمحمدسلمان نے ایک ایک گول کیا۔یہ پاکستان کی دوسری کامیابی ہے،بدھ کوپاکستان تیسرامیچ بھارت سے کھیلے گا۔

مزید خبریں :