20 مارچ ، 2012
کراچی… جیو نیوز پر حملے اور کراچی میں کیبل کاٹے جانے کے واقعات کی مختلف صحافتی تنظیموں کی جانب سے مذمت کی گئی ہے۔ سیکریٹری پی ایف یوجے امین یوسف نے جیو نیوز سے بات کرتے ہوئے واقعے کی مذمت کی اور اس آزادی صحافت پر حملہ قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ اگراسطرح کے واقعات نہ رکے تو پی ایف یو جے ملک بھر میں احتجاج کریگی۔ کراچی یونین آف جرنلسٹس کے صدر جی ایم جمالی نے بھی واقعے کی مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ حملہ کرنیوالوں کو فوری طور پر گرفتار کیا جائے۔ جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کراچی یونین آف جرنلسٹس نے لائحہ عمل کیلئے آج اجلاس طلب کرلیا ہے۔