پاکستان
24 ستمبر ، 2013

شکیل آفریدی کے کیس کی سماعت سانحہ کوہاٹی چرچ کے باعث نہ ہوسکی

 شکیل آفریدی کے کیس کی سماعت سانحہ کوہاٹی چرچ کے باعث نہ ہوسکی

پشاور…کالعدم تنظیموں سے تعلق کے الزام میں سزا یافتہ ڈاکٹر شکیل آفریدی کے کیس کی سماعت سانحہ کوہاٹی چرچ کے باعث نہ ہوسکی۔ ڈاکٹر شکیل آفریدی کے کیس کی سماعت آج خیبر ایجنسی کی پولٹیکل انتظامیہ کے دفتر میں ہونی تھی تاہم سانحہ کوہاٹی چرچ کے خلاف وکلاء کی ہڑتال کے باعث سماعت نہ ہوسکی۔ دوسری جانب سیکورٹی وجوہات کی وجہ سے ڈاکٹر شکیل آفریدی کو پولٹیکل ایجنٹ کے دفتر میں پیش کئے جانے پر بھی پابندی عائد تھی، یکم جون 2012کو فیصلے کے خلاف ڈاکٹر شکیل آفریدی نے کمشنر ایف سی آر کی عدالت میں اپیل دائر کی تھی۔عدالت نے اے پی اے باڑہ کے فیصلے کو کالعدم قرار دیا۔اور کیس پولٹیکل ایجنٹ خیبر ایجنسی کو سننے کے لئے واپس بھیجوا دیا تھا ۔

مزید خبریں :