پاکستان
20 مارچ ، 2012

چترال اور غذر میں برفانی تودے گرنے سے 10افراد ہلاک

چترال اور غذر میں برفانی تودے گرنے سے 10افراد ہلاک

اسلام آباد… ملک کے شمالی اوربالائی علاقوں میں ایک بارپھربارشوں اور برفباری کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے،غذر اور چترال میں گھروں پر برفانی تودے گرنے سے 10 افراد ہلاک ہوگئے۔ گلگت بلتستان کے بیشترعلاقوں میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری جاری ہے، ضلع غذر میں تحصیل یاسین کے گاوٴں قْرکلتی کے ایک گھر میں برفانی تودہ گرنے سے ایک بچی اور دو خواتین سمیت 4 افراد ہلاک اور 2 زخمی ہوگئے۔ شہر اور گردونواح میں گزشتہ پانچ روز سے مسلسل جاری تیز بارش کے باعث جگہ جگہ روڈ بلاک اور زمینی راستے بند ہیں اور متاثرہ علاقے میں امدادی کارروائیاں شروع نہیں ہوسکیں۔ دیامر میں لینڈسلائڈنگ کے باعث شاہراہ قراقرم گونرفارم کے مقام پر بند ہوگئی ہے۔ مالاکنڈ ڈویژن کے مختلف علاقوں میں رات گئے بارش کے بعد موسم سرد ہوگیا ، چترال کے علاقے گرم چشمہ میں واخت کے مقام پر ایک گھر پر برفانی تودہ گرنے سے 5 افراد برف کے ملبے تلے دب گئے ، چترال اسکاوٴٹس نے امدادی کارروائیوں کے بعد 3لاشیں نکال لی ہیں جبکہ 2افراد اب بھی ملبے تلے دبے ہوئے ہیں۔ مظفرآباد سمیت وادی نیلم کے زیریں علاقوں میں بارش اور ڑالہ باری جبکہ بالائی علاقوں میں برفباری جاری ہے، ریشیاں اورباغ میں تیز ہواوٴں سے درجنوں مکانات کی چھتیں اڑ گئیں، مختلف حادثات میں 10افراد زخمی بھی ہوئے، لینڈ سلائیڈنگ سے شادرا، کیل، ریشیاں اور لیپہ روڈ بلاک ہوگئے ہیں۔

مزید خبریں :