پاکستان
24 ستمبر ، 2013

کراچی سمیت سندھ اور بلوچستان میں زلزلہ ،شدت7.7ریکارڈ

کراچی سمیت سندھ اور بلوچستان میں زلزلہ ،شدت7.7ریکارڈ

کراچی…کراچی سمیت سندھ اور بلوچستان میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے جس کی شدت7.7ریکارڈ کی گئی جبکہزلزلے کے جھٹکے دو منٹ تک محسوس کئے گئے ۔زلزلے سے خوفزدہ لوگ ورد کرتے ہو ئے دفاتر اور گھروں سے باہر آگئے۔ جن علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ان میں کراچی،حیدر آباد ،لاڑکانہ ،تربت ،گوادر ،کوئٹہ ،سبی ،خضداراور گردونواح کے علاقے شامل ہیں۔ زلزلے کا مرکز زیر زمین10کلو میٹر خضدار سے 120کلومیٹر دور جنوب مشرق میں تھا۔

مزید خبریں :