24 ستمبر ، 2013
کراچی…محکمہ موسمیات نے آج سے سندھ کے بعض علاقوں میں مون سون سیزن کے بعد کی بارش ہونے کی پیش گوئی کی ہے جب کہ رواں ہفتے کے دوران سندھ ، بلوچستا ن کے علاوہ بالائی علاقوں میں بھی بارش کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق منگل اور بدھ کے دوران میر پور خاص ، حیدر آباد ڈویژن میں بارش کا امکان ہے جب کہ جمعرات سے اتوار کے دوران یہ بارش کراچی تک پھیل جائے گی۔اس دوران ٹھٹھہ، بدین سمیت ساحلی علاقوں میں شدید بارشوں کی پیش گوئی کی گئی ہے۔محکمہ موسمیات کیمطابق جمعہ سے اتوار کے دوران کشمیر ،اسلام آباد ، گوجرانولہ ، لاہور ،ہزارا ،بہاولپور اور سکھر ڈویژن میں چند مقامات پر گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔جب کہ اگلے چوبیس گھنٹوں میں حیدر آباد ، میر پور میں کہیں کہیں جب کہ مالاکنڈ ،ہزارا ، بہاولپور ،گوجرانوالہ ، راول پنڈی ڈویژن ،گلگت بلتستان اور کشمیر میں بعض مقامات پر بارش کا امکان ہے۔